the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لندن: ماہرین نے اس جادوئی شے کی ایک اور اہم خاصیت دریافت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو خواتین و حضرات ہڈیوں کی کمزوری اور بُھربُھرے پن کے شکار ہیں ہلدی کا باقاعدہ استعمال اس کیفیت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں ہلدی کا استعمال عام ہے اور اس میں موجود ایک مرکب سرکیومن نہ صرف بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ اس کا استعمال گٹھیا کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ یہ ہڈیوں کی کمیت اور کثافت کو 7 فیصد تک بڑھاتا ہے۔ اس کے لیے ماہرین نے مریضوں کو چھ ماہ تک ہلدی کا سپلیمنٹ دیا جس سے ان کی ہڈیوں کے ٹھوس ہونے میں 7 فیصد اضافہ ہوا جسے بون ڈینسیٹی یا استخوانی کثافت کہا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ سرکیومن بہت



مؤثر اندازمیں ہڈیوں کے ان خلیات کو متوازن کرتا ہے جو ہڈیوں کے پرانے حصوں کو ٹوڑ پھوڑ کر ختم کرتے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمررسیدہ افراد کی ہڈیاں نرم اور بھربھری ہو جاتی ہے اور گٹھیا سمیت کئی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں۔ معمولی لغزش اور گرنے پر ہڈی کو نقصان ہوتا ہے اور وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ اس کیفیت میں ہلدی کا استعمال زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مطالعے میں شامل افراد کے جبڑوں، ایڑی اور انگلیوں کے الٹراساؤنڈ اسکین شروع میں اور چھ ماہ بعد لیے گئے۔ چھ ماہ بعد معلوم ہوا کہ ہلدی اور سویا کے سپلیمنٹ سے ان کی ہڈیوں کی مضبوطی سات فیصد تک بڑھی۔ معلوم ہوا کہ ہلدی ہڈیوں کے خلیات کا توازن قائم رکھتی ہے اور اس سے قبل جانوروں پر بھی سرکیومن کے ایسے ہی اثرات مرتب ہوئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.